Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کیخلاف نیب تحقیقات

اسلام آباد...نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا ۔اجلاس نے مبینہ طور پر گردشی قرضوں کو ختم کرنے کےلئے 2013میں 480 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی قواعد و ضوابط کے بر عکس کرنے والے حکومتی عہدے داران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ کمشنر اور سیز پاکستانیزافضال بھٹی اور دیگر کے خلاف مبےنہ طور پر غیر قانونی تقرر، ت تنخواہ اور مراعات لینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم فواد حسن فوادکے خلاف مبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال، مبےنہ بدعنوانی اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، سابق چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پرغیر قانونی طور پر این جی ایم ایس اے کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عکسی مفتی ، سینٹر روبینہ خالد اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مختلف ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ 
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس،زرداری اور فریال کی پھر طلبی

شیئر: