Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور...سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں قائم بنچ میں بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر شامل ہیں۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار سیشن جج راو عبدالجبار نے متعلقہ فریقین کو تاریخ سماعت سے آگاہ کردیا ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کی کارروائی کا آغاز کیا تاہم کئی برس گزر جانے کے باوجود اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:ہیلی کاپٹر کیس،عمران خان کی نیب میں طلبی

شیئر: