دبئی سے آنیوالے نوجوان نے خاندان کو زندہ جلا دیا
کپورتھلہ۔۔۔۔کلوندر تقریبا 2سال دبئی میں روزی روٹی کمانے کے بعد گزشتہ رات گھر پہنچا اور اہل خانہ پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی جس میں اہلیہ، 2بچے اور گھر کے سربراہ کی جھلس کر موت ہوگئی۔کلوندر کی ماں مہندر کور نے بتایا کہ اس کا بیٹا دبئی گیا ہوا تھا۔ اس کی بیوی اور 2بچے ساتھ رہتے تھے لیکن میری بہو اور لڑکامیری دیکھ بھال نہیں کرتے تھے اس لئے میں نے اپنی بڑی بیٹی جسوندر کو اپنے پاس بلالیا تھا۔ رات گئے جب بیٹا پردیس سے گھر پہنچا تو وہ کسی سے ملنے نہیں آیا اور کمرے میں موجود اہل خانہ اور خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے کلوندر اس کا بیٹاروبن کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی بیٹی روینہ اور اہلیہ کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی ایس پی جگجیت سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندان سے تفصیلات معلوم کیں اور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیااور واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔