Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

نمبر گیم تحریک انصاف کے حق میں نہیں ،خورشید شاہ

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعوی کیا ہے کہ نمبر گیم تحریک انصاف کے حق میں نہیں ۔تحریک انصاف اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ان کی سیاست کا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمبر گیم تحریک انصاف کے حق میں نہیں ۔ فرق بہت کم ہے ۔ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں وزیراعظم کا مشترکہ امیدوار نامزد کرینگی ۔ قومی اسمبلی کے ا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے لئے بھی مشترکہ امیدوار نامزدکریں گی ۔انہوں نے کہا کہ 10اگست تک ارکان کی حلف برداری ہوجائے گی ۔اس سے پہلے معاملات طے کر لیں گے ۔
مزید پڑھیں:بار بار زخم کھانے سے کیا فائدہ؟

شیئر: