Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
 پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس گزشتہ دنوں مقامی ٹریننگ سنٹر میں منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو ارکان نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت بانی و صدر محمد عرفان عادل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل محمد عرفان شفیق نے باحسن و خوبی انجام دیے۔ اجلاس اپنے مقررہ وقت پر تلاوت قرآن حکیم سے شروع ہوا جسکی سعادت جوائنٹ سیکرٹری وقاص احمد نے حاصل کی۔ اسکے بعد محمد عرفان عادل نے نئے آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور تمام ارکان کا تعارف پیش کیا۔ 
پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں، رائے دیں؟
تنظیم کے نائب صدر انور علی نے ٹیم مینجمنٹ اور تنظیم کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں تنظیم کے مختلف شعبوں اور ممبران کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تنظیم کی کارکردگی کا انحصار اسکے ممبران کی کارکردگی پر ہوتا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت نے اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا ہے۔
بانی و صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت محمد عرفان عادل کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصددیار غیر میں خصوصا پاکستانی کمیونٹی کو بہترین ملازمت کے حصول اور کیرئیر کونسلنگ میں بہترین رہنمائی فراہم کرنا ہے۔پچھلے 6 ماہ کی کارکردگی نہایت حوصلہ افزا رہی ہے، جس میں بے شمار افرادکو ملازمت کے بہترین مواقع میسر آئے ہیں۔ یہ تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ انہوں کے کہا کہ PEFKٹیم کی ملازمت کے حصول میں معاونت، رہنمائی اور کونسلنگ کے نتیجے میں بے روزگار افرادکی ایک کثیر تعداد آج اللہ کے فضل و کرم سے اپنے اپنے شعبے میں ملازمت حاصل کرکے رزق حلال کما رہی ہے جو ہم سب کے لیے یقینا باعث اطمینان اور صدقہ جاریہ ہے۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 اس موقع پر انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تاکید کی کہ وہ خوب سے خوب تر کے مواقع تلاش کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے انجینیئر سلیم چوہدری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بے روزگارافراد کی ملازمت کے حصول میں خاطر خواہ رہنمائی فراہم کی۔تنظیم کے فنانس سیکرٹری شہباز علی نے ممبران کو مالی معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ آئی ٹی ڈویژن کے ممبر طاہر محمود نے آئندہ6 ماہ کا ٹریننگ پلان پیش کیا، جس میں شارٹ کورسز اور ایڈوانس شامل ہونگے۔
آخر میں محمد عرفان شفیق کی جانب سے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا، جسکے بعد ملک کویت و پاکستان اور حالیہ دنوں مستونگ اور بنوں کے شہدا ء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں تمام ممبران کی تواضع پر تکلف عشائیہ سے کی گئی۔
مزید پڑھیں:پاکستان بزنس سینٹر کویت کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
اجلا س میں محمد عرفان عادل،انور علی، محمد عرفان شفیق، وقاص احمد، یونس شاہد، مقبول احمد، محمد عمران خان، شہباز علی ، بشریٰ وقاص، عقیل احمد، فرزان طارق، عاطف عزیز، فیصل جمیل، طاہر محموداور محمد ارشد نے شرکت کی۔
 

شیئر: