Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

  اسلام آباد... نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 95 روپے 24 پیسے برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ جی ایس ٹی میں کمی کا فیصلہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث پٹرول مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔ایف بی آر کے مطابق پٹرول پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 9 فیصد کردیا گیا۔مٹی کے تیل،لائٹ ڈیزل اورڈیزل پر بھی جی ایس ٹی کی شرح کم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ نے نئی حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کردیں

شیئر: