Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025

کسی وزارت کی خواہش نہیں،شیخ رشید

 
اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ 8 مرتبہ وزیررہ چکا ہوں۔ سینیئر پارلیمنٹرین ہوتے ہوئے وزارت کا مطالبہ مجھے زیب نہیں دیتا اور نہ ہی کسی وزارت کی خواہش ہے۔ عمران خان سے ملنے بنی گالہ جاوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔ میرے نزدیک وزارت کی اہمیت نہیں اور نہ کسی مخصوص وزارت کا طلبگار ہوں۔ غیر مشروط طور پر اچھے برے وقت اور حالات میں عمران خان کا ساتھ دوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں لیکن جیل سے اسپتال منتقلی کے پس پردہ کہانی کچھ اور ہی معلوم ہوتی ہے۔ 

شیئر: