نواز کابینہ کے27 وزاءنے شکست کھائی
اسلام آباد...سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہد خاقان کی 50رکنی کابینہ کے 27 ممبران عام انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود بھی دونوں انتخابی حلقوں سے شکست کھا گئے۔کابینہ کے صرف10ارکان دوبارہ کامیاب ہوئے جبکہ6 اراکین سینیٹر ہیں۔الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کابینہ کے دوتہائی ارکان عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئے ۔ ان میں خواجہ سعد رفیق،اکرم درانی،سردار یوسف،شیخ آفتاب،جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ،حافظ عبدالکریم،مولانا امیرزمان،اویس احمد خان لغاری،مرتضیٰ جتوئی،سید جاوید علی شاہ،بلیغ الرحمان،صدر الدین ،سائرہ افضل تارڑ،سکندر بوسن،ممتاز تارڑ، مفتاح اسماعیل،عابد شیرعلی،طلال چوہدری،رانا افضل،غالب خان،جعفر اقبال چوہدری،پیرامین الحسنات،ارشد خان لغاری،دوستاں ڈومکی،طارق فضل چوہدری شامل ہیں کابینہ کے وہ اراکین جو کامیاب ہوئے ان میں خواجہ آصف،ریاض پیرزادہ،خرم دستگیر،برجیس طاہر،جنید انور چوہدری،پرویز ملک،عبدالرحمان کانجو،شاہنواز رانجھا،جام کمال ،ایاز شیرازی شامل ہیں۔