Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 21 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   21, 2025
اتوار ، 21 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   21, 2025

مشرف کے فارم ہاوس کا بھی جائزہ لونگا،چیف جسٹس

اسلام آباد....ایگرو فارم ہاوسز سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کے فارم ہاوس کا بھی جائزہ لوں گا۔ قانون کی حکمرانی میں کوئی تفریق نہیں ہو گی۔منگل کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے اسلام آباد کے فارم ہاوسز سے متعلق کیس کی سماعت کی تو مقامی خاتون نے پیش ہو کر کہاکہ لندن سے آ کر اسلام آباد میں گھر لیا۔ سی ڈی اے کی منظوری سے فارم ہاو س پر گھر تعمیر کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ محترمہ سی ڈی اے میں سب چور ہیں، خود جا کر آپ کا گھر دیکھوں گا۔ خلاف قانون بننے والے گھر بلڈوزر کریں گے۔شجاعت عظیم کا گھر بھی جا کر دیکھیں گے۔پرویز مشرف کے فارم ہاوس کا بھی جائزہ لوں گا۔ قانون کی حکمرانی میں کوئی تفریق نہیں ہو گی۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹی کی غیر قانونی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کا دوبارہ جیل جانے پر اصرار

شیئر: