Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جیل میں ڈرون سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش

لیورل پول..... لیور پول کی ایک جیل میں قیدیوں نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنا شروع کردی ۔پولیس کا کہناہے کہ صرف ایک دن میں 3ڈرون منشیات لیکر پہنچے۔ ایک ڈرون تو نہ صرف منشیات بلکہ موبائل فون اور سم کارڈ لیکر بھی پہنچا۔ ڈرون کے ذریعے کسی بھی جیل میں منشیات پہنچانے کا ایک دن میں یہ سب سے بڑا واقعہ تھا۔ وزارت انصاف کا کہناتھا کہ پچھلے سال اس طرح کے 33واقعات ہوچکے ہیں جن میں سے 11ڈرون اور منشیات ضبط کرلی گئیں۔ ابھی تک حکام اس معاملے پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔پچھلے ہفتے وزیر انصاف کا اس وقت پارلیمنٹ میں مذاق اڑایا گیا تھا جب انہوں نے کہاتھا کہ پولیس کے بھوکنے والے کتوں سے ان ڈرون پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: