Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

صرف چہرہ نہیں گردن کی خوبصورتی بھی اہم ہے

چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ گردن   کی خوبصورتی کا خیال رکھنا بھی بے حد اہم ہے ورنہ چہرے کی  خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے .  گردن کی خوبصورتی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر  اس کی صفائی سب سے اہم چیز ہے . گردن کی صفائی کےلیے گلیسرین، پانی اور لیموں کے چند قطرےلے کر اچھی طرح سے مکس کریں، تینوں اجزاء لوشن کی صورت یکجان ہوجائیں تو رات کو سونے سے پہلے اسے روزانہ گردن پر لگائیں اور صبح اٹھ کر دھولیں۔ اگر گردن کی روزانہ صفائی نہ کی جائے تو اس پر میل جمنے لگتا ہے، جو گردن پرسیاہی کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ گرد ن کی سیاہی دور کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل، دو کھانے کے چمچ نمک اور ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اسکا مرکب تیار کر لیں  . یہ مرکب گردن کی رنگت نکھارنے کے لیےبہت زیادہ کارآمد ہے کیونکہ زیتون کے تیل میں وٹامن ای شامل ہوتاہے، جو جلد کی خوبصورتی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ جلد کی صفائی اور نکھار کے لیے فیشل کرنا بھی  ضروری ہے . اگر یہ نہ کیا جائےتو گردن جھریوں کا شکار ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ غسل کرنےسے پہلے ہی زیتون کے تیل سےگردن کا مساج کریں، مساج کرتے وقت انگلیوں کو نیچے سے اوپر کی طرف حرکت دیں اور گردن کو ضرورت سے زیادہ نہ دبائیں۔
 

شیئر: