Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

416.086 عازمین ارض مقدس پہنچ گئے

ریاض.... محکمہ شہری ہوابازی نے اعلان کیا ہے کہ یکم ذوالقعدہ 1439 ھ سے 15 ذوالقعدہ تک جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2010 پروازوں سے 416.086 عازمین مملکت پہنچ گئے۔ محکمہ شہری ہوابازی نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ جدہ ایئرپورٹ پر 651 پروازوں سے 17.441 عازمین پہنچے ۔ گزشتہ برس مذکورہ عرصہ کے دوران اس سے کم عازمین آئے تھے۔ امسال 7 فیصد زیادہ آئے۔ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے 1359 پروازوں سے 298.645 عازمین پہنچے ۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ رہے۔ 

شیئر: