Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

قاہرہ کے گرجا گھر میں دھماکا،25ہلاک

 قاہرہ ..مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی گرجا گھر میں اتوار کو بم دھماکے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکا سینٹ مارک کیتھڈرل چرچ میں ہوا۔بم چرچ کے اندر نصب تھا ۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔واضح رہے کہ 2دن قبل بھی قاہرہ میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

 

شیئر: