ڈالر کو بڑا جھٹکا‘ ملکی قرضوں کے بوجھ میں کمی کا امکان
کراچی: 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد حیران کن طور پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی مسلسل کمی کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق آج بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5روپے 36پیسے کی کمی ہوئی ہے ۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 122روپے 50پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 سال بعد ایک دن میں اتنی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں کمی کا امکان ہے۔ روپے کی قدر کے سبب 450 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔