Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

الیکشن کمیشن نے گورنر سندھ کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد.. الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے حوالے سے مستعفی گورنر سندھ محمد زبیر کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مستعفی گورنرکاانتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس اور افسوسناک ہے۔ ترجمان کے مطابق گورنرکے عہدے پربراجمان ہونے کے باوجودانتخابی عمل سے ان کی لاعلمی باعث حیرت ہے۔ مستعفی گورنرسندھ عہد ہ چھوڑنے کی اصل وجوہ قوم کوبہتربتاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عوام اور فوج کو لڑانے کی منصوبہ بندی کی گئی،محمد زبیر

شیئر: