نجی اسپتالوں اور پولی کلینکس میں معاہدے کی منسوخی کا کوئی اثر نہیں پڑیگا، وضاحتی بیان
جدہ:سعودی وزارت صحت نے قانون کی رو ح کے منافی تصرفات پر بوپا اور التعاونیہ انشورنس کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم کردیئے۔ بوپا نے واضح کیا ہے کہ نجی اسپتالوں ، پولی کلینکس، تعلیمی اسپتالوں اور نیشنل گارڈز کے اسپتالوںمیں میڈیکل انشورنس سروس جاری رہے گی البتہ وزارت صحت کی جانب سے معاہدہ منسوخ ہوجانے کے باعث وزارت کے ماتحت اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں میڈیکل انشورنس کا سلسلہ بند کرنا پڑ گیا ہے۔ وزارت صحت کی انتظامیہ نے مکہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں کمپنیوں نے انشورنس پیکیج حاصل کرنے والوں کیساتھ وہ معاملہ نہیں کیا جس کی وہ پابند تھیں۔ بوپا کے چیئرمین نے وزارت صحت کے فیصلے پر تبصرے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی اس فیصلے پر فوری ردعمل نہیں دیگی۔ وزارت صحت نے 4تحفظات کا اظہار کیا۔ دونوں کمپنیاں جان بوجھ کر صحت کارروائی میں تاخیر کرتی تھیں۔ انشورنس کرانے والوں کے حقوق ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی تھیں۔ حقوق حاصل کرنے کیلئے کمپنیوں سے رجوع کرنے والوں کو قومی شناختی کارڈ اور انشورنس کارڈ اور ایک خاص فارم پر دستخط کا پابند بنایا جارہا تھا۔ وزارت صحت نے دونوں کمپنیوں کو اصلاح حال کی مہلت بھی دی تھی جس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ مہلت ختم ہونے پر وزارت نے دونوں کے معاہدے ختم کردیئے۔بوپا نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے بعد وضاحتی بیان میں کہا کہ وزارت صحت کے فیصلے کا کوئی اثر نجی اسپتالوں ، پولی کلینکس ، تعلیمی اور نیشنل گارڈ کے ا سپتالوں میں میڈیکل انشورنس سروس پر نہیں پڑیگا۔ ان تمام مقامات پر میڈیکل انشورنس سروس معمول کے مطابق حسب سابق جاری و ساری رہے گی۔ بوپا نے جس کے ساتھ جیسا میڈیکل انشورنس معاہدہ کیا ہے اسکی پابندی کی جائیگی۔
تود بوبا العربية التأكيد أن علاج وخدمة جميع عملاءها وأعضاءها الكرام مستمر كالمعتاد وبدون أي تأثير وذلك ضمن شبكة مستشفيات القطاع الخاص التابعة لكل وثيقة.
— بوبا العربية (@BupaArabia) ٢٧ يوليو ٢٠١٨