Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پنجاب سے مزید 3آزاد ارکان تحریک انصاف میں شامل

  اسلام آباد..پنجاب اسمبلی کے مزید 3 آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔ پی پی 7راولپنڈی سے راجہ صغیر،پی پی 46 نارووال سے پیر سید سعید الحسن اور پی پی 271 سے شیخ سلمان نعیم نے اتوار کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی شیخ سلمان نعیم نے ملتان میںصوبائی سیٹ پر شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔3 آزاد ارکان کی شمولیت سے پنجاب میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد131 ہوگئی۔اس سے قبل ن لیگ نے 9 آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کو اقتدار سے باہر رکھنے کی تجویز؟

شیئر: