شجاع پاشا قومی سلامتی کے مشیر ہونگے؟
کراچی ... سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)احمد شجاع پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شجاع پاشا کو نیا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں سابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے تاہم نگراں حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ۔