Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نائیجیریا میں گوگل کے فری وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نیٹ ورک کا آغاز

ابوجہ ۔۔۔ گوگل نے  نائیجیریا میں مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس کے ایک نیٹ ورک کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد افریقہ کے اس گنجان آباد ترین ملک میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرنا ہے۔امریکا کی اس ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنا وائی فائی نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے فائبر کیبل مہیا کرنے والی نائیجیریا کی کمپنی 21 سنچری کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔گوگل نے مرکزی شہر لاؤس میں ہوائی اڈے سمیت 6مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے اسٹیشن قائم کئے ہیں۔گوگل نے کہاہے کہ اس کا ہدف یہ ہے کہ 2019 ء کے آخر تک ملک کے پانچ شہروں میں 200 عوامی مقامات پر تیز رفتار وائی نیٹ ورک ہاٹ اسپاٹ قائم کئے جائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل ہند، انڈونیشیا، میکسیکو اور تھائی لینڈ میں اپنے اسٹیشن قائم کر چکا ہے۔

شیئر: