Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

5آزاد ایم پی ایز تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے تیار

لاہور: پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 5 آزاد نو منتخب ایم پی ایز آج عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ گزشتہ رات جہانگیر ترین اور علیم خان خصوصی طیارے میں فیصل آباد سے ملتان پہنچے۔جہانگیر ترین نے ملتان کے حلقہ پی پی 217 پر شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے نو منتخب ایم پی اے سلمان نعیم کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں سلمان نعیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ڈی جی خان کے حنیف پتافی، لیہ سے رفاقت گیلانی، خانیوال سے حسین جہانیاں گردیزی اور مظفر گڑھ سے عالمدار قریشی نے بھی جہانگیرترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔علی الصباح جہانگیر ترین اور علیم خان نو منتخب اراکین اسمبلی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ، جہاں وہ بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
 
 

شیئر: