Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

انڈونیشیا کی علماءکونسل کے جنگل میں آگ لگانا حرام قرار دیدیا

انڈونیشیا کی علماءکونسل نے جنگلات میں لگائی جانے والی آگ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔ اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کی علماءکونسل کا کہناہے کہ مسلمانوں کیلئے کسی بھی مقصد کے تحت جنگلات یا قابل کاشت علاقے میں آگ لگانا اسلامی قوانین کیخلاف یا حرام ہے۔ فتویٰ کونسل کے سربراہ ہزیمہ تاحیدو یانگو نے اے ایف پی کو بتایا کہ قرآن کے مطابق ہمیں ماحول کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے اورجنگلات کے جلنے سے نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ انسانوں کی صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ حتی کہ پڑوسی ممالک بھی اس حوالے سے شکایات کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا اور بورنیو کے علاقوں میں ہر سال پام آئل او رپلپ وڈ کی کاشت کیلئے جنگلات میں آگ جلا کر ان کا صفایا کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس لگائی جانے والی آگ اتنی شدید تھی کہ انڈونیشیا سمیت ملائیشیا او رسنگاپور میں کئی ہفتوں تک دھویں کے بادل چھائے رہے تھے۔ انڈونیشیا کے وزیر برائے ماحولیات و جنگلات ستی نور بابایکر نے علماءکونسل کے اس فتوے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ علماءاس بات کو مقامی کمیونٹیزتک بھی پہنچائیں گے۔

شیئر: