عمران خان پاکستان میں اقتدار کی کرسی کے قریب پہنچ گئے
27جولائی 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارالشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭سعودی عرب نے عالمی جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنانے تک کے انتظار میں باب المندب سے تیل کی ترسیل عارضی طور پر بند کردی۔
٭بحر احمر امریکی افواج کیلئے محفوظ نہیں رہا، قاسم سلیمانی
٭امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کو سخت سزاؤں کا انتباہ دیدیا، دونوں ملکوں کے تعلقات آزمائش کے نئے دور میں شامل
٭گولان کی شامی پہاڑیوں میں موجود داعش پربمباری میں روس کے ساتھ اسرائیل بھی شریک
٭حزب اللہ ایران کی ہنگامہ خیز پالیسی کا اٹوٹ حصہ ہے، لبنانی وزیر داخلہ
٭فلسطینی شہری نے رام اللہ کے قریب یہودی بستی میں گھس کر 3اسرائیلی آباد کاروں پر دھاردار آلے سے حملہ کردیا۔
٭مشرق وسطیٰ کی آئندہ جنگیں پانی پر ہونگی۔ بین الاقوامی قانون اور آبی امور کے ماہرین
٭عدن اور تعز میں 500زخمیوں کا علان شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کرایا۔