Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مجلس عمل آج اہم فیصلے کرے گی

لاہور:  متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضلا لرحمن نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی صدارت میں گزشتہ روزایم ایم اے کا اجلاس ہوا جس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد تو ہوا ہے مگر یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔ لہٰذا ہم انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کررکھی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ ملک بھر میں فارم 45 پر انتخابی نتائج نہیں دیے گئے۔ آج اے پی سی میں اپنا موقف پیش کریں گے اور الیکشن کالعدم کرانے کے لیے تمام جماعتوں کو اتفاق رائے پرلائیں گے ۔

مزید پڑھیں:- - - -پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں؟رائے دیں

شیئر: