Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

لیونارڈو اے سی میلان کے سپورٹنگ ڈائریکٹر مقرر

 
  روم:اطالوی فٹ بال کلب اے سی میلان نے گزشتہ روز برازیل کے سابق عالمی کپ کے فاتح لیونارڈوکوکلب کاسپورٹنگ ڈائریکٹرتعینات کرنے کااعلان کیاہے ۔ 48سالہ لیونارڈونے کھلاڑی کی حیثیت سے سان سیروکے ساتھ 2دورانیئے گزارے ہیں جس کے بعدانہوںنے یہاں2009ء تا2010ء سیزن کے دوران میلان کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے بدقسمت دوربھی گزارا۔ اے سی میلان میں لیونارڈوکی کہانی منفردہے جنہوںنے کھلاڑی ،کوچ اور ڈائریکٹرکی حیثیت سے کلب کی کچھ عظیم کامیابیوں میں کردار ادا کیا ہے۔ یہ بات کلب نے ایک بیان میں بتائی۔ وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاکرٹیم کوعالمی معیارکاایک بڑاکلب بنادیںگے۔ 

شیئر: