Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حج کیلئے نیا لوگو

ریاض ....سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے حج 1439ھ مطابق 2018ءکا نیا لوگو جاری کردیا۔ یہ پانچویں رکن کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔ سعودی نوجوانوں نے وزارت کیلئے تیار کردہ نئے لوگو میں 8عناصر کو اجاگر کیا ہے۔ خانہ کعبہ اچھوتے انداز میں لوگو کے درمیان میں مرتسم کیا گیا ہے۔ یہ لوگو کے قلب کا درجہ رکھتا ہے۔ طواف کو چوکور دائرے کے اطراف لائنوں کی شکل میں نمایاں کیا گیا ہے۔ حج کو حاء خارجی اور جیم خارجی کی مدد سے دائرہ نما خط میں نمایاں کیا گیا ہے۔مکہ کلاک مقدس شہر کی مرکزی حیثیت کو بھی اجاگر کرنے کا اہتمام کیا گیا۔
 

شیئر: