Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

السویداء میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 200

واشنگٹن .... جنوبی شام کے السویداءشہر میں خودکش حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200تک پہنچ گئی۔ عسکری تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ السویداءمیں جو کچھ ہوا اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ بشار الاسد کا مذکورہ واردات میں کوئی نہ کوئی ہاتھ ہے۔ کرنل عبداللہ الاسعد نے بتایا کہ مذکورہ خودکش حملہ ایک خاص واقعہ کے بعد رونما ہوا۔ السویداءکے نوجوانوں سے فوج میں بھرتی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔ اس کے بعد ہی یہ واردات رونما ہوئی۔
 

شیئر: