Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 24 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   24, 2025
جمعہ ، 24 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   24, 2025

تحریک انصاف کی برتری ،کارکنوں کا جشن

اسلام آباد۔۔عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 110 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ (ن) 71 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی40 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 9 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدواروں کو 23 سے زائد نشستیں حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ وفاق اور خیبر پختون خوا میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جشن منایا ، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ رات تک ملنے والے نتائج کے مطابق این اے 156 ملتان سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کامیاب ہوئے۔این اے 193 سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد جعفر خان لغاری 87915 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ پشاور این اے 31 سے تحریک انصاف کے شوکت علی 72822 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔اے این پی کے غلام احمد بلور ہار گئے۔ این اے 25 میں پرویز خٹک نے 61243 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب ہوئے۔ لاہور سے ن لیگ کے میاں شجاع مجتبیٰ جیت گئے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری ، جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو ، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی ، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر ، ایم ایم اے کے صاحبزادہ طارق اللہ ، تحریک انصاف کے میجر طاہرصادق ، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کامیاب ہو گئیں ۔ این اے 58گوجر خان  سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کامیابی حاصل کر لی ۔ این اے 59 پر تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان ، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پر سبقت لئے ہوئے ہیں ۔ این اے 62 راولپنڈی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  ،ن لیگ کے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری سے آگے ہیں ۔  این اے 53اسلام آباد سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عمران خان کے مقابلے میں ہار رہے ہیں ۔ این اے 57 مری سے بھی شاہد خاقان ہار چکے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی کو برتری حاصل ہے ۔سابق وزیر چوہدری برجیس طاہر ، طلال چوہدری ، خواجہ آصف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستاراور سابق وزیر قمرالزماںکائرہ سمیت کئی اہم رہنما بھی پارلیمنٹ میں نہیں پہنچ سکیں گے ۔ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں میں ن لیگ137، پی ٹی آئی 124، پی پی 29 نشستوں پر آ گے ہےجبکہ 29 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔سندھ اسمبلی کی 131 نشستوں میں پی پی پی 73، تحریک انصاف 21، جی ڈی اے 10، آزاد امیدوار کی 2، ایم کیو ایم پاکستان 16جبکہ اے این پی اور ن لیگ ایک، ایک نشست پر آگے ہے۔بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں میں بلوچستان عوامی پارٹی 13،بی این پی9، پی کے میپ7، ایم ایم اے اور تحریک انصاف 4 نشستوں پر آگے ہیں۔خیبر پختو نخوا اسمبلی کی63 نشستوں پر تحریک انصاف،متحدہ مجلس عمل 11، عوامی نیشنل پارٹی10، مسلم لیگ ن 3 ، پیپلزپارٹی 3 اور آزاد 3 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ 
 
 

شیئر: