Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

تحریک انصاف پہلے نمبر پر، سردار جعفر لغاری بھی کامیاب

  اسلام آباد... عام انتخابات کا دوسرا نتیجہ بھی تحریک انصاف کے حق میں آیا ہے۔ این اے 193 راجن پور سے سردار جعفر  لغاری 87 ہزار915 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے۔تحریک انصاف کو 102 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ (ن) 51 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 33 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 8 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدوار 20 نشستوں پر آگے ۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اورر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان جاری ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی پہلی کامیابی،شاہ محمود جیت گئے

شیئر: