ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گاوں میں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا
ٹوبہ ٹیک سنگھ... ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاوں دیوی داس پور میں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا۔ دیر بالا میں خواتین پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے نکلی ہیں وہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاوں دیوی داس پور میں خواتین ووٹروں کی تعداد 860 تھی تاہم حلقے میں کسی خاتون نے بھی ووٹ نہیں ڈالا ۔پشاور کے این اے29 کے پولنگ اسٹیشن میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔ جس پر الیکشن کمیشن کا عملہ پولنگ اسٹیشن کو تالا لگا کر چلا گیا۔ بعد ازاں حکام کی مداخلت پر ووٹنگ کا عمل شروع ہو ا تاہم کوئی خاتون ووٹ ڈالنے نہیں آئی۔ پولنگ اسٹیشن پر رجسٹرڈ خواتین ووٹروں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔