24نئی وکیل خواتین میدان میں
ریاض...وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 24نئی وکیل خواتین کو اجازت نامے جاری کردیئے گئے۔ مجموعی طور پر 163وکلاءکو لائسنس دیئے گئے ہیں۔ 37 کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ان میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔ شوال 1439ھ تک مملکت بھر میں وکیل خواتین و حضرات کی مجموعی تعداد 5364تک پہنچ گئی۔