چیف جسٹس، عمران خان اور سابق وزرائے اعظم نے بھی ووٹ ڈالا
کراچی: ملک بھر میں جاری انتخابات کی گہما گہمی کے دوران اہم شخصیات بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کررہی ہیں۔ اس حوالے سے تازہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ دوسری جانب سابق وزیرا عظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف اپنے آبائی گاﺅں موہری راجگان میں ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنے آبائی علاقے دیول میں گورنمنٹ بوائز اسکول لسیاڑی میں ووٹ ڈالا۔ لاہور سے سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔