25 تاریخ، بدھ کا دن اور پاکستان
کراچی: آج ملک بھر میں عام انتخابات کےلئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ جمہوری عمل میں اہم ترین چیز انتخابات اور الیکشن کی تاریخ کو قرار دیا جاتا ہے۔ آج بھی جولائی کی 25 تاریخ اور بدھ کا دن ہے تاہم ملکی تاریخ میں یہ دونوں (تاریخ اور دن) بہت اہم رہے ہیں۔ 25 تاریخ اور بدھ کوملک میں اہم واقعات پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق 16نومبر 1988ءکے عام انتخابات بدھ ہی کو ہوئے تھے جس میں ۔ پیپلز پارٹی نے حکومت بنائی تھی اور ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بے نظیر بھٹو اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔ 24 اکتوبر 1990ءکو بھی بدھ کا سورج نواز شریف کے لیے کامیابی کی کرنیں لے کر طلوع ہوا تھا۔ 6 اکتوبر 1993ءکو بدھ ہی کو پیپلز پارٹی دوسری مرتبہ عام انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی۔ خان نے اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی بنیاد بھی 25 اپریل 1996ءہی کو رکھی تھی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں جاری126دن کا دھرنا بھی 17دسمبر 2014ءکو بدھ ہی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔