Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مئو میں چور اے ٹی ایم توڑ کر 5لاکھ روپے لے اڑے

     لکھنؤ - - - - مئو   ضلع میں پولیس کی مستعدی کا عالم یہ ہے کہ چوراطمینان سے اے ٹی ایم توڑکر روپےلے اڑےاور پولیس کو اس کی خبر تک نہیں لگی۔یہ واقعہ قصبہ  گھوسی کے تھانی داس علاقے میں پیش آیا  جہاں چوروں نے یونین بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم توڑ کر تقریبا5لاکھ روپئےلوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔ ابتدائی طور پر پتہ چلا کہ اے ٹی ایم میں کل 5 لاکھ 50 ہزار روپے تھے۔علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج حاصل کرکے چھان بین کی گئی تو ایک شخص چہرے پررومال باندھ کر کیمرہ توڑتے ہوئے نظر آیا۔ جبکہ بینک کے عقب سے باؤنڈری وال میں نقب زنی کرکے 4لٹیرے اندر داخل ہوئے اور  آرام سے نقدی نکال کر کیش باکس باؤنڈری وال کے اندر پھینک کر فرارہوگئے۔

مزید پڑھیں:- - - -روانڈا اور ہند کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

شیئر: