Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سرائے میر کی نگرانی خفیہ کیمروں سے کرنے کافیصلہ

     لکھنؤ- - - - اعظم گڑھ   ضلع کے حساس قصبہ سرائے میر کی نگرانی اب سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔ ڈی آئی جی وجے بھوشن نے تھانہ حلقہ میں واقع نوین کمپیوٹر و سی سی ٹی وی کیمرے کے کنٹرول روم کا افتتاح کر ، ایس پی نے قصبہ کے دکاناروں سے بھی اپنی دکانوں پر کیمرے لگانے کی گذارش کی۔ معلوم ہو کہ گذشتہ ماہ سرائے میر قصبہ میں بلوائیوں نے جم کر ہنگامہ کیا تھا۔ تھانہ کیمپس میں گھس کر جہاں توڑپھوڑ کی تھی وہیں پولیس بوتھ میں بھی آتشزنی کی تھی۔ اس واردات کے بعد افسروں نے قصبہ میں کیمرے لگانے کا فیصلہ لیا تھا۔ ایس پی روی شنکر چھوی کی پہل پر علاقائی لوگوں کی مدد سے سرائے میر قصبہ میں اعظم گڑھ لکھنؤ مین روڈ پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - - -لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو رک سکتی ہے موب لنچنگ ،آر ایس ایس رہنما

شیئر: