الجوف کے ہوٹلوں پر 50چھاپے
الجوف.... الجوف ریجن اور اس کی کمشنریوں میں سیاحتی رہائشی مراکز پر 50چھاپے مارے گئے۔ یہ کام گورنر الجوف شہزادہ بدر بن سلطان کی ہدایت پر کیا گیا۔ تفتیشی کمیٹی نے 15رہائشی مراکز کے خلاف رپورٹیں درج کیں۔ کمیٹی کے ارکان نے سعودائزیشن، نرخ ناموں، اجازت ناموں، درجہ بندی اور امن و سلامتی کے تقاضوں کی تکمیل کے ثبوت طلب کئے۔