جازان.....جازان میں سیکیورٹی اہلکاروں نے 28.162کلو گرام حشیش کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ 16اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ 3ٹن 744کلو گرام قات ضبط کر لی گئی۔ قائم مقام ترجمان عیسیٰ الحریصی نے بتایا کہ مختلف ممالک کے 135درانداز بھی پکڑے گئے۔ مشین گنیں ، 470کلاشنکوف، 188لیٹر شراب ، اسمگلنگ میں زیر استعمال 37گاڑیاں اور 40نشہ آور گولیاں بھی ضبط کی گئیں۔