Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جرمن سفیر نے مسواک سے دانت صاف کئے

اسلام آباد...پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت سے بے حد متاثر ہیں۔ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں کی سیر کی اور وہاں کے مختلف مناظر اور تجربات کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔پہاڑی علاقے میں جب انہیں دانت صاف کرنے کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے مسواک سے دانت صاف کرتے ہوئے ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور ساتھ لکھاپہاڑوں کے درمیان بغیر پانی کے دانت کیسے صاف کئے جاتے ہیں؟ ایک پاکستانی دوست نے مجھے بتایا کہ ملیٹھی(مسواک)کا استعمال کریں۔ یہ اچھا تھا اور کام کر گیا۔ کیا آپ نے کبھی یہ تجربہ کیا ہے؟

شیئر: