Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی اپیل مسترد

لاہور: عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 پر انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسی امیدوار کو سزا ہونے کی صورت میں الیکشن ملتوی نہیں ہوتے جیسے مریم اور صفدر کو سزا ہوئی لیکن اس حلقے میں الیکشن ہورہے ہیں، اسی طرح حنیف عباسی کو سزا دی گئی اس پر الیکشن ملتوی کرنا جائز نہیں۔ شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ جس طرح باقی حلقوں میں الیکشن ہورہے ہیں عدالت این اے 60 میں بھی الیکشن کا حکم جاری کرے اور الیکشن کمیشن کا حکم مسترد کردے ۔ عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی استدعا مسترد کردی اور این اے 60 میں انتخابات پر کوئی حکم امتناع بھی جاری نہیں کیا۔
 
 

شیئر: