Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان میں جوڑوں اور پٹھوں کے امراض میں اضافہ

اسلام آباد..... طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہر 6افراد میں سے ایک شخص جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے عا رضہ میں مبتلا ہے ۔ لیڈی ڈاکٹر شبانہ اویس نے بتایا کہ ہڈیوں اور جوڑوں کی دردوں سے بچاﺅ کےلئے ضروری ہے کہ ورزش میں توازن اورذہنی دباﺅ کو کم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ذود ہضم وصحت مند غذائیں استعمال کرکے بھی ان موذی امراض سے خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرض کی 100سے زائد اقسام ہیں لیکن اوسٹو آ رتھرائیٹس عام مرض ہے ۔اس مرض میں یورک ایسڈ زیادہ ہوجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرض ادویہ سے کنٹرو ل نہ ہو تو مریض کو سرجری کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بیماری کاازخودعلاج کرنے کی بجائے کسی مستند و ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 
 
 
 

شیئر: