Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

عمران خان نے مجھے چکر دیا

  اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جس شخص نے پاکستانی عوام کے ووٹ کو عزت دی وہ آج جیل میں ہے۔ہم نے نواز شریف کو واپس لانا ہے۔ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگو! میری بات غور سے سنو اگر عمران خان مجھے چکر دے سکتا ہے تو آپ کو بھی دے سکتا ہے۔ عمران خان عوام کی جنگ نہیں لڑا تھا بلکہ وہ کسی اور کی جنگ لڑ رہا تھا میں نے اسے روکا اور جب پارلیمنٹ پر چڑھائی کرنے کو کہا تو میں نے جواب دیا نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی تحریک ہے جماعت نہیں بن سکی۔ انہوں نے کہا کہ شا ہد خاقان نے جن مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا وہ ہم پر قرض ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم کی سیٹ کو ٹھوکر ماروں گا لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا جو قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو
 

شیئر: