Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

نواز شریف کا اسپتال منتقل ہونے سے انکار

   لاہور...اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے علاج کی غرض سے اسپتال منتقل ہونے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو سہولت فراہم کرنی ہے وہ جیل کے اندر ہی مہیا کی جائے۔ پمز اسپتال اسلام آباد کے ماہرین پر مشتمل 4رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ کو جیل کے کالونی گیٹ سے اندر بھیجا گیا ۔ سابق وزیراعظم کو ان کے سیل سے جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دیا ہے۔ نوازشریف نے علاج کی غرض سے اسپتال منتقل ہونے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو سہولت فراہم کرنی ہے وہ جیل کے اندر ہی مہیا کی جائے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کرنے پر اصرار کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جیل میں درکار طبی سہولت میں تاخیر سے نواز شریف کے خون میں یوریا کی مقدار بڑھی۔ جیل انتظامیہ سمجھتی رہی کہ نواز شریف کو دل کی تکلیف ہے۔ دریں اثناءسابق وزیرِاعظم نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آگئی۔ جس میں کہا گیاکہ ا نہیں کوئی بھی شدید نوعیت کی تکلیف نہیں۔ ٹیسٹ نارمل ہیں، تاہم ان کے خون میں یوریا کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہے۔میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو نرم غذا، پرسکون ماحول اور سابقہ دوائیں جاری رکھنے کا مشوردیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کا ذاتی معالج ان کی مناسب دیکھ بھال جاری رکھے ۔ذرائع کے مطابق تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد مریض کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کے خون کے مزید ٹیسٹ اور ایکو کارڈیالوجی کل ہو گی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے جیل سے آڈیو پیغام جاری کردیا

شیئر: