Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسپتالو ں میں مہم جوئی پر صحافی پبلک پراسیکوشن کے حوالے

جدہ..... وزارت صحت نے المدینہ اخبار کے صحافی عبدالعزیز الغامدی کو صحافتی مہم جوئی کے چکر میں ڈاکٹر کا روپ دھارنے پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ الغامدی پر مریضوں کی نجی حیثیت میں دخل اندازی او رسرکاری ملازم کا بھیس بدلنے کے بھی الزامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الغامدی نے جدہ کے 3سرکاری و نجی اسپتالوں میں خدمات کا معیار اور انداز معلوم کرنے کیلئے صحافتی مہم کے تحت دورے کئے تھے۔ صحافی حضرات سرکاری اداروں میں ہونے والی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کیلئے اس قسم کی حرکتیں ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں۔ صحافت کی دنیا میں یہ بات عام ہے۔ الغامدی مشرقی جدہ ، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی تعلیمی اسپتال اور کنگ عبدالعزیز اسپتال محجر میں مہم جوئی کرتے رہے۔ 
 

شیئر: