Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

الھجرہ روڈ: کئی گاڑیوں میں ٹکر، 3ہلاک، 18زخمی

 مدینہ منورہ..... الھجرہ روڈ پر موسم کی خرابی کے باعث کئی گاڑیوںمیں ٹکر ہو جانے پر 3افرادہلاک اور 18زخمی ہو گئے۔ ہلال احمر کے ترجمان خالد السہلی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حادثہ گرد وغبار کے طوفان کے باعث 3بجکر 18منٹ پر سہ پہر کے وقت پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی 17ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں۔8مسافر کے زخم درمیانے درجے کے تھے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، 10کے معمولی تھے۔ انہیں جائے وقوع پر ہی مرہم پٹی کر کے نمٹا دیاگیا۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ عمریں بھی مختلف ہیں۔ 
 

شیئر: