Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

مخالف کو نااہل کرو، شیخ رشید کو جتواو

کراچی ...پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواو۔ان فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں خورشید شاہ نے حنیف عباسی کو الیکشن میں موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاستدان ہوں۔ مسلم لیگ(ن) سے میرا حد درجہ سیاسی اختلاف ہے لیکن حنیف عباسی کے خلاف جو فیصلہ آیا اس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔ اب عوام میں یہ پیغام گیا کہ شیخ رشید کو جتوانے کے لئے حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ ہوا۔کیوں کہ شیخ رشید اپنی 5 سال کی قیمت مانگ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو بھی الیکشن کے موقع پر سزا دی گئی۔ ان کی ضمانت کی درخواست کو بھی انتخابات کے بعد تک ملتوی کردیا گیا۔ آصف علی زرداری کا پرانا کیس اس وقت نکالتے ہیں جب الیکشن چل رہا ہے۔ آگے بھی مزید خطرات کا اندیشہ ہے۔ ایسے فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حنیف عباسی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرکے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کا پورا موقع دیا جائے ورنہ انتخابات کو نقصان ہوگا۔ جو بنیادی آئینی حقوق ہیں وہ سب کو ملنے چاہئیں۔
مزید پڑھیں:این اے60 میں الیکشن کا التوا،شیخ رشید کی درخواست خارج

شیئر: