Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

پیر پگارا کا آصف زرداری پر بڑا الزام

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ (پیر پگارا) نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری جوہری پروگرام ایک سودا کرنے کےلئے امریکا گئے تھے تاکہ انہیں حکمرانی کا تاج نصیب ہو۔ پیرپگارا نے کہا کہ امریکی صدر نے زرداری کو اہمیت نہیں دی۔ گزشتہ انتخابات ٹیلر میڈ تھے تاہم اس مرتبہ ہونے والے الیکشن کے نتائج میں زمین آسمان کا فرق ہوگا۔ پیر پگارا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی بھی کررہی ہے اور شور بھی مچا رہی ہے۔ ہم نے ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔ اس بار سندھ میں بڑا مقابلہ ہوگا اور عوام میں تبدیلی نظر آئے گی۔ پیر جوگوٹھ میں اپنی رہائش پر پی ایس32کے معززین کے اعزاز میںتقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں سندھ کومعاشی نقصان پہنچایا گیا۔ جی ڈی اے کی حکومت آئے گی اور خوشحالی لائےگی۔ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ آصف زرداری اور اس کی بہن نے جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ کیا ہے وہ اس کا حساب کتاب ضرور دینگے ۔
 

شیئر: