سعودی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ عرب دنیا میں اول
ریاض ...سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دفتر خارجہ میں نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے اس موقع پر مہمانوں کے ہمراہ تعارفی فلم دیکھی۔ یہ 22سے زیادہ زبانوں میں سوشل میڈیا پر مہیا ہوگی۔ الجبیر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ کی تمام ایجنسیاں اور ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے 18ماہ کے دوران قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹویٹر پر سعود ی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ عرب دنیا میں اول اور پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔