فرضی ڈگری کیس: دہلی کے سابق وزیر قانون سمیت 9افراد پرفرد جرم
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے سابق وزیر قانون جتیندر سنگھ تومر کی ایل ایل بی فرضی ڈگری کے معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے تومر سمیت ٹی ایم بی یو کے 9افراد کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دہلی پولیس کے مطابق تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ جن لوگوں پر الزام عائد کیا گیا ان میں ٹی ایم بی یو کے سابق اور موجودہ ٹیچرز اور ملازمین بھی شامل ہیں۔کیس کی تحقیقات کرنیوالے ستیندر سانگوان نے بتایا کہ 21جولائی کو پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ثبوت کی بنیاد پر جتیندر سنگھ تومر کے علاوہ نارائن سنگھ، ڈاکٹر رضی احمد، ڈاکٹر راجیندر پرساد سنگھ، نرنجن شرما، جناردن پرساد ، دنیش سریواستو، انل کمار سنگھ، سدا نند رائے پر الزامات عائد کئے۔پولیس کے مطابق اگلی سماعت 27اگست سے ہوگی جس میں گواہوں سے جرح ہوگی۔