Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

مریم نواز کا ٹوئٹرپر شاعرانہ انداز

راولپنڈی... اڈیالہ جیل میں اسیرسابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پھر میدان میں آگئیں۔ ٹوئٹرپر پیغام جاری کردیا۔مریم نواز نے ووٹ کو عزت دوکا ٹیگ لگا کر لکھاکہ 
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں
مریم نوازشریف کی تقریبا ایک ہفتے بعد جیل میں موجودگی کے دوران یہ ٹو ئٹ سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیا ۔مریم نواز کا اکاونٹ فعال کرنے پر سوشل میڈیا ٹیم کو سراہا اور مریم نواز کیلئے لکھا کہ پرعزم رہیں۔
مزید پڑھیں:بیچارے کھلاڑیوں پر ترس آرہا ہے ،بختاور

شیئر: