اسلام آباد: رواں ماہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سیکورٹی کی ڈیوٹی کے لیے تعینات فوجی دستوں نے مختلف اضلاع میں باقاعدہ ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پیر کے روز فوجی دستوں، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فوجی دستے شہر اورکینٹ کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں باقاعدہ آگئے ہیں۔ فوجی دستوں نے الیکشن میٹریل کی سپلائی بھی اپنی نگرانی میں شروع کردی ہے جب کہ پولیس،ایلیٹ فورس،پنجاب کانسٹیبلری کے دستے بھی پولیس لائنوں میں الرٹ ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں فوجی افسران نے ریٹرننگ افسران سے بھی باقاعدہ رابطے کر لیے ہیں۔