Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

45 ہزار عازمین حج ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

اسلام آباد... عام انتخابات2018ءکے دوران ہزاروں ووٹر حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہیں گے ،25 جولائی تک ملک بھر سے 45 ہزار عازمین حج سعودی عرب چلے جائیں گے۔ ہزار سرکاری20 ہزار غیر سرکاری ا سکیم کے تحت عازمین حج ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے تمام 4733 عازمین حج ووٹ ڈال سکیں گے بلوچستان کے عازمین حج کا فلائٹ آپریشن 27 جولائی سے شروع ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پاکستان سے سرکاری غیر سرکاری ا سکیم کے تحت ایک لاکھ 84 ہزار 210 عازمین حج پر جارہے ہیں۔حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:الیکشن جیت رہے ہیں،شہباز شریف

شیئر: